Tuesday , December 12 2017
Home / عرب دنیا / مصر میں بم دھماکے، زخمی 6 بین الاقوامی بحالی امن فوجیوں میں 4 امریکی بھی شامل

مصر میں بم دھماکے، زخمی 6 بین الاقوامی بحالی امن فوجیوں میں 4 امریکی بھی شامل

قاہرہ۔ 4 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) 6 بین الاقوامی بحالی امن فوجی بشمول 4 امریکی اس وقت زخمی ہوگئے جبکہ مصر کے شورش زدہ علاقہ جزیرہ نما سینائی میں لب سڑک دو بم دھماکے ہوئے۔ اس علاقہ میں دولت اسلامیہ کے عسکریت پسند سرگرم ہیں۔ یہ بم البورہ روڈ پر نصب کئے گئے تھے جو شیخ زوائر شہر کے جنوب میں واقع ہے، بحالی امن فوج کے کیمپ کے قریب یہ دھماکے ہوئے۔ بحالی امن فوجی اس فوج کا حصہ ہیں جو 1980ء کے مصر ۔ اسرائیل امن معاہدہ کی نگرانکار ہے جو شمالی سینائی کے علاقہ میں تعینات ہے۔ بم دھماکوں کی امریکی محکمہ دفاع نے بھی توثیق کردی ہے۔ اس کے ترجمان کیپٹن جیف ڈیوس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دیگر دو فوجیوں کی قومیت کا فوری طور پر تعین نہیں کیا جاسکا۔ زخمی فوجیوں کو بذریعہ طیارہ قریبی دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں وہ زیرعلاج ہیں۔ ان کے زخم مہلک نہیں ہے۔ بحالی امن فوج نے 12 ممالک بشمول آسٹریلیا، برطانیہ، کینیڈا اور امریکہ کے سپاہی شامل ہیں۔ مصر کا شمالی سینائی علاقہ کئی پرتشدد حملوں کا جنوری 2011ء کے انقلاب سے جس میں حسنیٰ مبارک کو اقتدار سے بیدخل کیا گیا تھا، مرکز بنا ہوا ہے۔

TOPPOPULARRECENT