Saturday , November 18 2017
Home / عرب دنیا / مصر میں بندوق بردار نے 9ملازمین پولیس کو ہلاک کردیا

مصر میں بندوق بردار نے 9ملازمین پولیس کو ہلاک کردیا

قاہرہ ۔8مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک انتقامی حملہ میں اسلام پسند بندوق بردار نے آج کم از کم 9 سادہ لباس والے پولیس ملازمین بشمول ایک عہدیدار کو مصر کے جنوبی صوبہ ہلوانگ میں ہلاک کردیا ۔ بندوق بردار ایک لاری میں سفر کررہا تھا ‘ اس کو ایک مائیکرو بس نے روک دیا جس میں ملازمین پولیس عمر بن عبدالعزیز سڑک سے گذر رہے تھے بندوق بردار نے گولیوں کی بوچھاڑ کردی ‘بعدازاں فرار ہوگیا ۔ 4مسلح دہشت گرد لاری سے باہر آئے اور انہوں نے پولیس کی مائیکرو بس پر فائرنگ کردی ۔ وزارت داخلہ کے ایک بیان کے بموجب فوج فوری موقع واردات پر روانہ کردی گئی اور فی الحال حملہ آوروں کو تلاشکررہی ہے ۔ اسلام پسند گروپ شباب المقامہ الشبیا ( عوامی مزاحمت) نے اس حملہ کی ذمہ داری قبول کرلی۔ مصر میں کئی پُرتشدد حملے عسکریت پسند جنوری 2011ء کے انقلاب سے اب تک کرچکے ہیں جس میں صدر حسنی مبارک کو اقتدار سے بے دخل کردیا گیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT