Tuesday , December 18 2018

مصر میں تین مشتبہ دہشت گرد ہلاک، 10 گرفتار

قاہرہ 31 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) مصر کے گرجا شہر میں فوج کی جانب سے کی گئی کارروائی میں تین مشتبہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں ۔ وزارت داخلہ نے ایک بیان جاری کرکے آج اس کی اطلاع دی ۔ گرجا شہر کے بیرونی علاقے میں ایک فارم میں کچھ دہشت گرد چھپے ہوئے تھے ۔ سکیورٹی دستوں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ ہوئی جس میں تین مشتبہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔ فوج کی چھاپہ مار کارروائی کے دوران قاہرہ سے تقریبا 60 کلومیٹر دور کالیوبیہ میں ایک اور کارروائی میں 10 مشتبہ دہشت گردوں کو حراست میں لیا ہے ۔ ان کے پاس سے کئی قسم کے دھماکہ خیز مادوں کے علاوہ خود کار ہتھیار برآمد کئے ہیں۔ یہ چھاپہ ماری کرسمس اور نئے سال کے جشن کے پیش نظر کی گئی ہے ۔ اس سے پہلے مصر کے ضلع ھیلوان کے قبطی آرتھوڈوکس چرچ پر کل صبح مسلح افراد نے حملہ کر دیا تھا جس میں کم از کم 11 افراد ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہو گئے ۔ بعد میں پولیس کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا۔

TOPPOPULARRECENT