Saturday , September 22 2018
Home / عرب دنیا / مصر میں جنسی ہراسانی پر 9 افراد کو جیل

مصر میں جنسی ہراسانی پر 9 افراد کو جیل

قاہرہ ۔ 16 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مصر کی عدالت نے گذشتہ ماہ قاہرہ کے تحریر اسکوائر پر خواتین کے ساتھ زیادتی کرنے والے 7 افراد کو عمر قید کی سزاء سنائی ہے اور دیگر 2 کو 20 سال کی سزاء کا حکم دیا ہے۔ مصر کے صدر عبدالفتح السیسی کے انتخاب پر منائے گئے جشن کے دوران یہ واقعہ پیش آیا تھا۔ قومی ٹیلی ویژن چینل نے قاہرہ کریمنل کورٹ کے جج کو 9 افراد کے خلاف سزاء سناتے ہوئے بتایا گیا ہے۔ تحریر اسکوائر میں جمع ہجوم کے درمیان خواتین پر دست درازی کی گئی اور عصمت ریزی کے واقعات پیش آئے۔ یہ واقعات 3 تا 8 جون کے درمیان رونما ہوئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT