Saturday , November 25 2017
Home / عرب دنیا / مصر میں حملہ، تین پولیس اہلکاروں کی موت

مصر میں حملہ، تین پولیس اہلکاروں کی موت

قاہرہ، 2 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں کل دیر رات کئے گئے دہشت گرد انہ حملے میں پانچ پولیس اہلکاروں کی موت ہو گئی جبکہ پانچ دیگر زخمی ہو گئے ۔وزارت داخلہ نے آج بتایا کہ دہشت گردوں نے قاہرہ کے مشرقی شہر نصر میں واقع رنگ روڈ کے تھانے پر حملہ کر دیا جس میں تین پولیس اہلکاروں کی موت ہو گئی۔ اس حملے کی ابھی تک کسی نے بھی ذمہ داری نہیں لی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ مصر کے شمالی سینا صوبے میں دہشت گردانہ حملہ عام بات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لیکن قاہرہ میں فائرنگ کے واقعہ کم ہوتے ہیں اور یہ واقعہ ملک میں دہشت گردوں کی طرف تشدد پھیلانے کی ایک سازش ہے ۔یہ حملہ اس وقت ہوا ہے جب چند ہفتے اسکندریہ اور ٹانٹا کے چرچ پر کئے گئے دولت اسلامیہ کے خودکش بم دھماکے میں 45 افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔

 

سعودی فورسز کی یمن میں حوثی باغیوں کے نئے ٹھکانوں پر بمباری
صنعا۔ 2 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سعودی فورسز نے یمن کے علاقے حرض میں سوموار کے روز وقفے وقفے سے حوثی شیعہ ملیشیا کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی ہے جس سے آٹھ حوثی جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔حرض میں حوثی ملیشیا اور معزول یمنی صدر علی عبداللہ صالح کی وفادار فورسز نے قلعہ نما محفوظ ٹھکانے بنا رکھے ہیں۔ العربیہ کے نمائندے کی اطلاع کے مطابق حوثیوں نے حرض سے سعودی عرب کے سرحدی علاقے جازان کی جانب میزائل فائر کیے تھے۔سعودی فورسز نے نگرانی کے برقی نظام کے ذریعے حرض میں حوثیوں کا سراغ لگانے کے بعد ان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ وہ سعودی عرب کی جانب مزید میزائل داغنے کی کوشش کررہے تھے لیکن اس سے قبل ہی ان پر توپ خانے سے گولہ باری کی گئی ہے جس سے آٹھ حوثی باغی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT