Thursday , November 23 2017
Home / عرب دنیا / مصر میں دودہشت گرد ہلاک

مصر میں دودہشت گرد ہلاک

دبئی، 17 اگست (سیاست ڈاٹ کام) مصر کے شورش زدہ صوبے شمالی سیناء میں فوج کی کارروائی میں دو دہشت گرد مارے گئے۔فوج کے ترجمان تعمیر الرافع نے ایک بیان جاری کرکے کہاکہ فوج کی جانب سے کل شمالی سینا ء میں ایک ٹرک کو نشانہ بنایا گیا جس میں دہشت گرد سوار تھے ۔ اس کارروائی میں دو دہشت گرد مارے گئے ۔ ٹرک سے دھماکہ خیز سامان کے علاوہ نشیلی اشیاء بھی ضبط کی گئی ہیں۔واضح رہے کہ صدر محمد مرسی کو 2013 میں فوج کی جانب سے معزول کئے جانے کے بعد سے صوبہ سیناء میں پولیس اور فوج کو نشانہ بنا کر کئی حملے کئے گئے جس میں سیکڑوں سیکورٹی ؍جوان مارے جاچکے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT