Monday , December 11 2017
Home / عرب دنیا / مصر میں دہشت گرد حملہ ، 10 ملازمین پولیس ہلاک

مصر میں دہشت گرد حملہ ، 10 ملازمین پولیس ہلاک

قاہرہ ۔9 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )مصر کے شورش زدہ شمالی محافظہ سینائی میں ہوئے ایک تازہ ترین دہشت گرد حملہ میں آئی ایس ( داعش ) سے ملحقہ خودکش بمباروں نے کچرے کے ایک ٹرک کو جو دھماکہ خیز مواد سے لدا ہوا تھا سکیورٹی کی ایک تلاشی چوکی سے ٹکرادیا جس کے نتیجہ میں کم سے کم 10 ملازمین پولیس ہلاک اور دیگر 22 زخمی ہوگئے ۔ العرش شہر کے ضلع المساعیہ میں انصار بیت المقدس کے ارکان نے یہ حملہ کیا۔ انصار بیت المقدس ، سینائی میں سرگرم عسکریت پسندوں کا وہ گروپ ہے جس نے 2014ء میں داعش سے وفاداری کا حلف لیا تھا۔ اس تلاشی چوکی میں بارود سے لدے ٹرک کو گھسادینے کے بعد حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ بھی کی ۔ تاہم کسی بھی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔ دہشت گردوں نے کچرے کے اُس ٹرک کا استعمال کیا جس کا العریش میونسپلٹی سے قبل ازیں سرقہ کرلیا گیا تھا ۔ جنوری 2011 ء کے انقلاب میں اُس وقت کے صدر حسنی مبارک کی معزولی کے بعد سے شمالی سینائی میں دہشت گردوں کی سرگرمیوں میں ہولناک اضافہ ہوا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT