Thursday , September 20 2018
Home / عرب دنیا / مصر میں دہشت گرد حملہ ناکام ‘ 14 تخریب کار ہلاک

مصر میں دہشت گرد حملہ ناکام ‘ 14 تخریب کار ہلاک

قاہرہ 14 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) مصر کی فوج نے آج ادعا کیا کہ اس نے وسطی سینائی میں 14 دہشت گردوں کو مار گراتے ہوئے ایک بڑے دہشت گرد حملہ کو ناکام بنادیا ہے ۔ فوج نے ادعا کیا کہ ان دہشت گردوں کے گروپ نے مسلح افواج کے کیمپس میں گھسنے کی کوشش کی تھی اور آٹھ فوجی اہلکاروں کو ہلاک کردیا تھا ۔ فوجی ترجمان تیمور الرفائی نے کہا کہ اس واقعہ کے نتیجہ میں مصری فوج کے آٹھ اہلکار ہلاک ہوگئے اور پندرہ دوسرے زخمی ہوئے ہیں۔ یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جبکہ مصری فوج کی جانب سے آپریشن سینائی 2018 شروع کیا گیا ہے ۔ فوجی اہلکار کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جو 14 دہشت گرد مارے گئے ہیں ان میںچار دھماکو مادوں کے بیلٹ پہنے ہوئے تھے اور وہ خود کار اسلحہ سے لیس تھے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ مصری مسلح افواج کے کیمپس میں گھس آئے تھے لیکن ان کی کوششوں کو ناکام بنادیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT