Monday , January 22 2018
Home / عرب دنیا / مصر میں فوجی کارروائی، 17 عسکریت پسند ہلاک

مصر میں فوجی کارروائی، 17 عسکریت پسند ہلاک

سینائی میں دہشت گرد ٹھکانے تباہ، انصار بیت المقدس اصل نشانہ

سینائی میں دہشت گرد ٹھکانے تباہ، انصار بیت المقدس اصل نشانہ
قاہرہ ۔ 12 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مصر کے شورش زدہ علاقہ شمالی سینائی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف فوجی کارروائیوں میں کم سے کم 17 افراد ہلاک اور دیگر 10 زخمی ہوگئے۔ ان حملوں میں ہلاک ہونے والے عسکریت پسندوں کا تعلق دہشت گرد گروپ ’انصار بیت المقدس‘ سے تھا۔ فوج نے یہ بھی کہا کہ حملوں کے دوران دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے ہیں۔ جنوری 2011ء کے انقلاب میں حسنی مبارک کے 30 سالہ اقتدار کے خاتمہ کے بعد شمالی سینائی، اسلامی عسکریت پسندوں کے کئی حملوں کا نشانہ بنتا جارہا ہے۔ مصر کے پہلے جمہوری طور پر منتخب صدر محمد مرسی کو گذشتہ سال فوجی بغاوت میں معزول کئے جانے کے بعد پولیس اور فوج پر عسکریت پسند حملوں میں شدت پیدا ہوئی ہے۔ ان حملوں میں تاحال 500 پولیس و سیکوریٹی اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT