Thursday , January 18 2018
Home / عرب دنیا / مصر میں فوج نے 4 عسکریت پسند ہلاک کردیئے

مصر میں فوج نے 4 عسکریت پسند ہلاک کردیئے

قاہرہ 21 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) چار عسکریت پسند ہلاک اور دیگر دو گرفتار کرلئے گئے جبکہ مصری فوج نے ملک کے شمالی علاقہ سینائی میں دھاوا کیا۔ فوجی دھاوے میں علاقہ شیخ زواید میں چار عسکریت پسند ہلاک کردیئے گئے اور 31 مکانات منہدم کردیئے گئے۔ فوج نے دھاوے میں 25 گاڑیاں استعمال کی تھیں۔ فوج نے عسکریت پسندوں کے قبضہ سے دو کمپیوٹرس ضبط کئے۔ دو سرنگیں جن کے ذریعہ مصر اور غزہ پٹی کے درمیان اسمگلنگ ہوتی تھی، بند کرکے تباہ کردی گئیں۔ شمالی سینائی میں عسکریت پسند جنوری 2011 ء کے انقلاب سے اب تک کئی پرتشدد حملے کرچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT