Saturday , January 20 2018
Home / عرب دنیا / مصر میں مختلف حادثات میں 17 ہلاک، 57 افراد زخمی

مصر میں مختلف حادثات میں 17 ہلاک، 57 افراد زخمی

قاہرہ۔ 3؍اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)۔ تین علیحدہ علیحدہ ٹریفک حادثات میں کم از کم 17 افراد ہلاک اور دیگر 57 زخمی ہوگئے۔ ان میں صیانتی عہدیداروں کی گاڑیاں بھی ملوث ہیں جو بالائی مصر کے گورنر کے دفتر سے تعلق رکھتے ہیں۔ منیا کے ایک کار حادثہ میں 7 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے۔ صیانتی ڈائریکٹوریٹ کے صدر اوسامہ میتوالی نے اس کا انکشاف کیا۔ ایک اور ح

قاہرہ۔ 3؍اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)۔ تین علیحدہ علیحدہ ٹریفک حادثات میں کم از کم 17 افراد ہلاک اور دیگر 57 زخمی ہوگئے۔ ان میں صیانتی عہدیداروں کی گاڑیاں بھی ملوث ہیں جو بالائی مصر کے گورنر کے دفتر سے تعلق رکھتے ہیں۔ منیا کے ایک کار حادثہ میں 7 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے۔ صیانتی ڈائریکٹوریٹ کے صدر اوسامہ میتوالی نے اس کا انکشاف کیا۔ ایک اور حادثہ میں جو بالائی مصر کے شہر سوہاگ میں پیش آیا، 4 شہری ہلاک ہوگئے جب کہ ان کی کار کا ایک لاری سے تصادم ہوگیا۔ 24 افراد ایک اور حادثہ میں زخمی ہوگئے۔ دریں اثناء فوج کی ایک گاڑی قینا کے علاقہ میں 6 افراد کی ہلاکت اور 20 افراد کے زخمی ہونے کی وجہ بن گئی جن کا تصادم اس گاڑی سے ہوگیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT