Tuesday , December 12 2017
Home / ہندوستان / مصر میں نئی سوئز نہر کی افتتاحی تقریب، گڈکری شرکت کریں گے

مصر میں نئی سوئز نہر کی افتتاحی تقریب، گڈکری شرکت کریں گے

نئی دہلی ۔ 3 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزیر روڈ ٹرانسپورٹ ہائی ویز اینڈ شپنگ نتن گڈکری 6 اگست کو مصر میں نئی سوئز نہر کی افتتاحی تقریب میں ہندوستان کی نمائندگی کریں گے۔ صدر مصر عبدالفتح السیسی نے اس افتتاحی تقریب میں وزیراعظم نریندر مودی کو مدعو کیا تھا ۔ وزارت روڈ ٹرانسپورٹ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان کے مصر کے ساتھ دیرینہ اور دوستانہ روابط کی بناء پر وزیراعظم نے اس تقریب میں ہندوستان کی نمائندگی کیلئے گڈکری کو نامزد کیا ہے۔ مصر نے اس نئی نہر میں آزمائشی کا سفر کا گزشتہ ماہ آغاز کیا ہے۔ یہ 72 کیلو میٹر طویل پراجکٹ ہے جس کا مقصد سمندری ٹریفک کے بہاؤ کو مزید بہتر بنانا اور مصر کیلئے آمدنی میں اضافہ کرنا ہے۔

TOPPOPULARRECENT