Saturday , December 15 2018

مصر میں پارلیمانی انتخابات معطل

قاہرہ ۔ 3 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مصر کی ایک عدالت نے 21 مارچ کے پارلیمانی انتخابات آج معطل کردیئے ، جو 2013 ء میں صدر محمد مرسی کی برطرفی کے بعد سے پہلا الیکشن ہورہا تھا۔ چند روز قبل اعلیٰ دستوری عدالت نے انتخابی قانون کے ایک حصہ کو ’’غیر دستوری‘‘ قرار دیا تھا۔ جج یحییٰ دکروری زیر قیادت عدالت نے حکم دیا کہ الیکشن کمیشن انتخابات سے متعل

قاہرہ ۔ 3 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مصر کی ایک عدالت نے 21 مارچ کے پارلیمانی انتخابات آج معطل کردیئے ، جو 2013 ء میں صدر محمد مرسی کی برطرفی کے بعد سے پہلا الیکشن ہورہا تھا۔ چند روز قبل اعلیٰ دستوری عدالت نے انتخابی قانون کے ایک حصہ کو ’’غیر دستوری‘‘ قرار دیا تھا۔ جج یحییٰ دکروری زیر قیادت عدالت نے حکم دیا کہ الیکشن کمیشن انتخابات سے متعلق تمام تیاریاں روک دیں اور انہیں رائے دہی کیلئے نئی تاریخ مقرر کرنے کی ہدایت دی۔ 2012 سے مصر پارلیمان کے بغیر کام کر رہا ہے جبکہ عدالتی رولنگ پر اسے تحلیل کردیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT