Monday , September 24 2018
Home / عرب دنیا / مصر میں چیک پوائنٹس پر عسکری حملے ‘ 6 افراد زخمی

مصر میں چیک پوائنٹس پر عسکری حملے ‘ 6 افراد زخمی

قاہرہ 9 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) عسکریت پسندوں نے مصر کے شرقیہ گورنریٹ کے حدود میں دو سکیوریٹی چیک پوائنٹس پر حملے کئے ہیں جن میں کم از کم چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ کہا گیا ہے کہ زخمیوں میں تین پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ سکیوریٹی عہدیداروں نے بتایا کہ نقاب پوش عسکریت پسندوں نے شرقیہ میں الغبہ اور الحمدین ام عثمان گاؤوں میں سکیوریٹی چیک پوس

قاہرہ 9 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) عسکریت پسندوں نے مصر کے شرقیہ گورنریٹ کے حدود میں دو سکیوریٹی چیک پوائنٹس پر حملے کئے ہیں جن میں کم از کم چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ کہا گیا ہے کہ زخمیوں میں تین پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ سکیوریٹی عہدیداروں نے بتایا کہ نقاب پوش عسکریت پسندوں نے شرقیہ میں الغبہ اور الحمدین ام عثمان گاؤوں میں سکیوریٹی چیک پوسٹس پر حملے کئے ۔ یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب دو پولیس اہلکار مساعد ضلع میں کل ہوئی فائرنگ میں ہلاک ہوگئے تھے ۔ آج کے حملوں میں زخمی ہونے والے افراد کو قریبی دواخانہ میں شریک کیا گیا ہے ۔ مصر میں عسکریت پسندوں کے حملوں کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے اور یہ ادعا کیا جا رہا ہے کہ اس طرح کے حملوں میںا ب تک سینکڑوں سکیوریٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT