Thursday , August 16 2018
Home / Top Stories / مصر میں ہاٹ ایئر غبارہ حادثہ کا شکار، ایک سیاح ہلاک

مصر میں ہاٹ ایئر غبارہ حادثہ کا شکار، ایک سیاح ہلاک

قاہرہ ۔ 5 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سیاحوں کی تفریح کا ایک ذریعہ یہ بھی ہے کہ وہ ایک بڑے سے غبارہ میں جسے ’’ہاٹ ایئربلون‘‘ کہا جاتا ہے، بلندی پر جاکر لطف اندوز ہوتے ہیں۔ غبارہ کافی بڑا ہوتا ہے اور اس میں کئی لوگوں کے ٹھہرنے کی گنجائش ہوتی ہے تاہم مصر کے قدیم شہر لگژر میں غبارہ کی سواری کئی سیاحوں کو بھاری پڑ گئی۔ خراب موسم اور تیز ہواؤں کے جھکڑوں کی وجہ سے غبارہ حادثہ کا شکار ہوگیا جس میں 21 سیاح سوار تھے۔ حادثہ میں جنوبی افریقہ کا ایک سیاح ہلاک ہوگیا جبکہ 12 دیگر زخمی ہوئے۔ اب تک زخمی ہونے والوں کی قومیت کا پتہ نہیں چلا ہے۔ یاد رہے کہ 2013ء میں لگژر میں ہی ایسا ایک حادثہ پیش آیا تھا جہاں سیرسپاٹے اور بلندی میں پرواز کرنے کا شوق رکھنے والے 19 سیاح جن کا تعلق یوروپ اور ایشیاء سے تھا، اس وقت ہلاک ہوگئے تھے جب غبارے میں آگ لگ گئی تھی۔ یہ بات بھی قابل ذکر ہیکہ غباروں کی اڑان کی کیمروں کے ذریعہ نگرانی کی جاتی ہے اور 2000 میٹر سے زائد کی بلندی تک پرواز پر امتناع عائد کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT