مصر میں ہنگامی حالات میں توسیع

قاہرہ ۔ /9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مصری پارلیمنٹ کے ارکان نے آج ہنگامی حالات کی صورتحال میں مزید تین مہینے کی توسیع کردی ۔ سرکاری ٹی وی کی خبر کے بموجب اپریل میں ایک چرچ پر مہلک بم حملے کے بعد یہ توسیع ناگزیر ہوگئی تھی ۔ اس توسیع سے پولیس کے اختیارات میں اضافہ ہوجاتا ہے اور وہ کسی کو بھی گرفتار کرسکتی ہے۔

وزیر خارجہ مالدیپ کا دورہ ہند
نئی دہلی ۔ /9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیر خارجہ مالدیپ محمد اصیم کل سے تین دن کا سرکاری دورہ ہند شروع کریں گے ۔ ان کی ملاقات وزیر خارجہ سشما سواراج سے مقرر ہے ۔ جس میں دونوں قائدین باہمی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے ۔ ان کی ملاقات وزیراعظم مودی سے بھی ہوگی ۔

TOPPOPULARRECENT