Thursday , December 13 2018

مصر میں 188 افراد کو سزائے موت

قاہرہ ۔ 3 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مصر کی ایک عدالت نے 188 افراد کو سزائے موت سنائی ہے۔ ان پر الزام ہیکہ انہوں نے گذشتہ سال صدر محمد مرسی کی بیدخلی کے بعد ٹاؤن گیزا میں ایک پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا اور پرتشدد احتجاج کیا۔ عدالت نے سزائے موت کے حکمنامہ پر عمل آوری کو زیرالتواء رکھا ہے کیونکہ وہ ملک کے اعلیٰ مذہبی اتھاریٹی کی رائے جاننا چاہتی ہے۔ عدالت کی یہ رولنگ کل سامنے آئی ہے جب 14 اگست 2013ء کو کیرداسا پولیس اسٹیشن پر حملہ کرنے کیلئے تمام خاطی پائے گئے۔ اسی دن مصر کی سیکوریٹی فورس نے قاہرہ اور گیزا میں بیٹھے رہو احتجاج کرتے ہوئے کیمپس لگانے والے اخوان المسلمین کے دو گروپوں کو بھی منتشر کردیا تھا۔ اس میں سینکڑوں افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ان پر الزام ہیکہ انہوں نے دیگر 10 پولیس ملازمین پر بھی قاتلانہ حملہ کی کوشش کی تھی اور پولیس اسٹیشن کو آگ لگانے کی کوشش کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT