Sunday , September 23 2018
Home / عرب دنیا / مصر میں 36افراد کوتختہ دار پر چڑھانے کی تیاری

مصر میں 36افراد کوتختہ دار پر چڑھانے کی تیاری

قاہرہ۔ 11اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مصر کی ایک فوجی عدالت نے چرچ پر بم حملہ کے 36 ملزمان کو سزائے موت دئیے جانے پر غوروخوض کے لیے ان کے نام ملک کے اعلیٰ سطحی مذہبی ادارہ کے پاس بھیجا گیاہے ۔ سرکاری ٹیلی ویژن نے آج یہ معلومات فراہم کی ۔ تمام 36 ملزمان پر قاہرہ کے قبطی کیتھڈرل سمیت تین قبطی چرچوں پر ہوئے حملوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے ۔ ان حملوں میں دسمبر 2016 میں قاہرہ کے قبطی کیتھڈرل چرچ پر ہوا حملہ بھی شامل ہے جس میں کم از کم 25 افراد کی موت ہو گئی تھی۔اور ان تمام حملوں کی ذمہ داری دولت اسلامیہ نے لی تھی۔

TOPPOPULARRECENT