Monday , June 25 2018
Home / عرب دنیا / مصر میں 6اسلام پسندوں کو پھانسی

مصر میں 6اسلام پسندوں کو پھانسی

قاہرہ۔17مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) مصر میں آج 6اسلام پسندوں کو پھانسی پر لٹکادیا گیا ‘ کیونکہ وہ مبینہ طور پر دو فوجی عہدیداروں کی ہلاکت میں ملوث تھے ۔ اس سلسلہ میں انہیں معاف کردینے کی انسانی حقوق گروپس کی اپیل مسترد کردی گئی ۔ یہ مجرم سزائے موت یافتہ تھے ۔ اس کی توثیق مارچ میں ایک فوجی عدالت نے کی تھی ‘جس میں 6مجرموں پر مقدمہ چلایا گیا تھا

قاہرہ۔17مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) مصر میں آج 6اسلام پسندوں کو پھانسی پر لٹکادیا گیا ‘ کیونکہ وہ مبینہ طور پر دو فوجی عہدیداروں کی ہلاکت میں ملوث تھے ۔ اس سلسلہ میں انہیں معاف کردینے کی انسانی حقوق گروپس کی اپیل مسترد کردی گئی ۔ یہ مجرم سزائے موت یافتہ تھے ۔ اس کی توثیق مارچ میں ایک فوجی عدالت نے کی تھی ‘جس میں 6مجرموں پر مقدمہ چلایا گیا تھا ۔ تمام ملزمین پر دہشت گرد کارروائیوں کی سازش اور فوجی عہدیداروں پر حملوں کا الزام تھا ۔ مبینہ طور پر انہوں نے بحریہ کے جہازوں پر بھی حملہ کیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT