Saturday , September 22 2018
Home / دنیا / مصر نے غزہ سے متصل سرحد کھول دی

مصر نے غزہ سے متصل سرحد کھول دی

الارش۔ 7 فروری (سیاست ڈاٹ کام) مصری عہدیداروں نے کہا کہ غزہ سے متصل سرحد کو 2018ء میں پہلی بار عارضی طور پر کھول دیا گیا ہے۔ عہدیداروں نے آج کہا کہ رفاہ چوراہا تین دن تک انسانی بنیادوں پر کھلا رہے گا۔ عہدیداروں کے بموجب فلسطینی سفارت خانہ برائے قاہرہ نے رفاہ چوراہے کے بیرونی دنیا کیلئے کھلول دینے کی توثیق کی ہے۔ غزہ کے ہزاروں شہری (مریض ، طلبہ اور اقامہ ہولڈرس) رفاہ سے گذرکر مصر میں داخل ہوتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT