Monday , June 25 2018
Home / عرب دنیا / مصر کو فوجی امداد پر جلد فیصلہ : جان کیری

مصر کو فوجی امداد پر جلد فیصلہ : جان کیری

شرم الشیخ ( مصر ) 14 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی سکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری نے آج کہا کہ واشنگٹن مصر کو فوجی امداد کی اجرائی سے متعلق فیصلہ جلدی ہی کریگا ۔ امریکہ نے 2013 میں محمد مرسی کی حکومت کو زوال کا شکار کردینے کے بعد سے فوجی امداد روک دی تھی ۔ جان کیری نے مصر میں ایک بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس کے موقع پر کہی ۔ چار عرب ممالک نے م

شرم الشیخ ( مصر ) 14 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی سکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری نے آج کہا کہ واشنگٹن مصر کو فوجی امداد کی اجرائی سے متعلق فیصلہ جلدی ہی کریگا ۔ امریکہ نے 2013 میں محمد مرسی کی حکومت کو زوال کا شکار کردینے کے بعد سے فوجی امداد روک دی تھی ۔ جان کیری نے مصر میں ایک بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس کے موقع پر کہی ۔ چار عرب ممالک نے مصر کی معیشت کو بہتر بنانے کیلئے 12 بلین ڈالرس کی مدد کی پیشکش کی ہے ۔ جان کیری نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فوجی امداد کے تعلق سے انہیں یقینی طور پر امید ہے کہ بہت جلد کوئی فیصلہ کرلیا جائیگا ۔ ان سے سوال کیا گیا تھا کہ آیا امریکہ محمد مرسی کو بیدخل کئے جانے کے بعد سے روکی گئی فوجی امداد کی بحالی کا ارادہ رکھتا ہے ۔ امریکہ سالانہ 1.5 بلین ڈالرس کی مدد مصر کو فراہم کرتا ہے جس میں1.3 بلین کی مدد فوجی ہوتی ہے ۔ محمد مرسی کے بیدخل کئے جانے کے بعد ان کے حامیوں کے خلاف جو خطرناک کارروائیاں کی جا رہی تھیں ان کے پیش نظر اس مدد کو روک دیا گیا تھا ۔ واشنگٹن کا کہنا ہے کہ اس امداد کو دوبارہ جاری کئے جانے کا انحصار جمہوری اصلاحات کے عمل میں ہونے والی پیشرفت پر ہوسکتا ہے ۔ مرسی حکومت کی بیدخلی پر دنیا بھر میں تنقیدیں کی گئی تھیں اور حقوق انسانی کارکنوں نے فوجی کارروائیوں کی مخالفت کی تھی ۔ مصر کے موجودہ صدر عبدالفتح السیسی اس وقت فوج کے سربراہ تھے ۔

TOPPOPULARRECENT