Tuesday , September 25 2018
Home / دنیا / مصر کیلئے آئی ایم ایف کا 2 بلین ڈالرس قرض منظور

مصر کیلئے آئی ایم ایف کا 2 بلین ڈالرس قرض منظور

واشنگٹن ۔ 21 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بین الاقوامی مانیٹری فنڈ (IMF) نے مصر کیلئے تین سالہ 2 بلین ڈالرس کے قرض کو منظوری دی ہے اور اس طرح اب تک مصر کیلئے منظور کی گئی رقم میں سے 6 بلین ڈالرس ادا کئے جاچکے ہیں۔ نومبر 2016ء میں کئے گئے معاہدہ کے مطابق آئی ایم ایف بورڈ نے تازہ ترین 2 بلین ڈالرس کی بازکشادگی کو منظور کیا ہے جبکہ گذشتہ ماہ آئی ایم ایف کی ایک ٹیم نے مصر میں جاری جرأتمندانہ معاشی اصلاحات کی ستائش کی ہے۔ یاد رہیکہ قرض کیلئے آئی ایم ایف کی منظوری حاصل کرنے کیلئے مصر نے ملک میں کئی اہم اصلاحات کا نفاذ کیا تھا جس میں ویاٹ اور توانائی کی سبسیڈی کی برخاستگی قابل ذکر ہیں۔

 

شمالی کوریا کا فوجی جنوبی کوریا میں
سیول،21دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کوریا کا ایک فوجی بغاوت کرکے آج صبح جنوبی کوریا میں گھس آیا ۔تقریباً پانچ ہفتے میں شمالی کوریا سے بغاوت کرکے جنوبی کوریا آنے کا یہ دوسرا معاملہ ہے ۔جنوبی کوریا کے محکمہ دفاع کے مطابق شمالی کوریا کے نچلے درجہ کا فوجی شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے درمیان گھنے فوجی علاقے کوپارکر کے جنوبی کوریا میں داخل ہوگیا۔اس سے پہلے شمالی کوریا سے ایک دیگر فوجی جو گولیاں لگنے سے بری طرح زخمی ہوگیا تھا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT