Thursday , July 19 2018
Home / عرب دنیا / مصر کی بے سر کی حنوط شدہ نعش (ممّی)کا معمہ حل

مصر کی بے سر کی حنوط شدہ نعش (ممّی)کا معمہ حل

قاہرہ / بوسٹن ۔ 8اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ایف بی آئی نے جدید ترین ٹکنالوجی استعمال کرتے ہوئے 800سال قدیم بے سر کی حنوط شدہ مصری نعش کا معمہ حل کرلیا ہے ‘ جب کہ اُس کا ڈی این اے معائنہ کروایا گیا ۔ 1915ء سے جب کہ یہ سرکٹی حنوط شدہ نعش دریافت ہوئی تھی ۔ آثار قدیمہ کے ماہرین اس کی شناخت کرنے کے سلسلہ میں الجھن کا شکار ہوگئے تھے ۔ گورنر اور اس کی بیوی نے طویل عرصہ تک اپنی کوشش کے بعد یہ معمہ حل کرلیا ‘ وہ 1920ء سے اس نعش کا معمہ حل کرنے کی کوشش کررہے تھے ۔ 1920ء میں یہ باقیات ایک مقبرہ سے دستیاب ہوئیں تھیں ۔ تقریباً 100سال بعد امریکہ کے ایف بی آئی کے محققین نے گذشتہ ماہ رسالہ ’’ جینس‘‘ میں اپنی تحقیقی رپورٹ شائع کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT