Sunday , April 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / مصر کے باشندے محمد بن نوفل سیکل پر روس روانہ

مصر کے باشندے محمد بن نوفل سیکل پر روس روانہ

قاہرہ۔10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )مصر کی فٹبال ٹیم 28 سال بعد فٹبال ورلڈ کپ میں پہنچی ہے اور مصری باشندہ محمد بن نوفل اس میگا ایونٹ میں اپنی ٹیم کے میچ دیکھنے سائیکل پر روس روانہ ہو گئے ہیں ۔24 سالہ محمد بن نوفل نے قاہرہ کے التحریر اسکوائر میں اپنی والدہ کو خدا حافظ کہتے ہوئے ایک ایسے سفر کا آغاز کیا ہے جس کے دوران وہ 3 براعظموں کے نصف درجن سے زائد ممالک سے گزرتے ہوئے روس پہنچیں گے۔اس طویل سفر کے دوران 65 دن تک سائیکل چلا تے ہوئے مجموعی طور پر 5 ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے ماسکو پہنچ جائے گا۔محمد نوفل اپنے اس سفر کے دوران رات کو یوتھ ہاسٹلوں میں بھی قیام کریںگے۔سیکیورٹی جوکھم کی وجہ سے وہ اردن سے بلغاریہ تک فضائی سفر کریں گے تاکہ شام وعراق کے اوپر سے گزرسکیں۔اجنبیوں کی بات سمجھنے کیلئے انہوں نے اشاروں کی زبان سیکھی ہے اور کچھ ایسی ایپس ڈاون لوڈ کی ہیں جو مختلف زبانوں کے تراجم میں ان کی مدد کریں گی۔ محمد نوفل نے کہا کہ وہ اپنے اس سفر میں دنیا کے مختلف لوگوں سے ملنا چاہتے ہیں ورنہ ورلڈ کپ دیکھنے کیلئے فضائی سفر آسان اور موزوں تھا۔ فٹبال ورلڈ کپ کا آغاز 14 جون کو ہورہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT