Thursday , June 21 2018
Home / دنیا / مصر کے جنرل سیسی سے امریکی تعاون کا تیقن

مصر کے جنرل سیسی سے امریکی تعاون کا تیقن

واشنگٹن 4 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے کہاکہ وہ منتخبہ صدر مصر عبدالفتاح السیسی کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے تیار ہے۔ تاہم زور دیا کہ اُنھیں انسانی حقوق کی اصلاحات نافذ کرنا پڑیں گی۔ صدر امریکہ بارک اوباما، سابق سربراہ فوج سے عنقریب ٹیلیفون پر بات چیت کریں گے۔ وائیٹ ہاؤز نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ حکومت امریکہ جنرل سیسی کے ساتھ دفاعی شراکت داری اور دیگر مشترکہ مفادات پر مبنی شعبوں میں تعاون و اشتراک میں اضافہ کے لئے تیار ہے۔ بیان میں منتخبہ صدر اور اُن کی حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ اصلاحات کا آغاز کیا جائے جن کی حکمرانی کو جوابدہ اور شفاف بنانے کے لئے انتہائی ضرورت ہے۔ ہر شخص کو انصاف یقینی بنایا جائے اور تمام مصریوں کے لئے عالمی سطح کے حقوق کے تحفظ کا تیقن دیا جائے۔

TOPPOPULARRECENT