Wednesday , September 26 2018
Home / عرب دنیا / مصر کے سابق فوجی سربراہ صدارتی انتخابات لڑیں گے

مصر کے سابق فوجی سربراہ صدارتی انتخابات لڑیں گے

قاہرہ۔ 20 جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام)مصر کے سابق فوجی سربراہ جنرل سامی حافظ عنان نے کہا ہے کہ اس سال مارچ میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں وہ بھی امیدوار ہوں گے ۔عنان نے ہفتہ کو اپنے سرکاری فیس بک اکاؤنٹ پر کہا کہ مصر کو غلط پالیسیوں سے بچانے کیلئے وہ بھی صدارتی الیکشن لڑیں گے ۔ انھوں نے سرکاری اداروں سے تمام امیدواروں کے تئیں غیر جانبدار رہنے اور کسی کا حق نہیں لینے کی درخواست کی۔ دریں اثناء، فوجی جنرل سے صدر بننے والے عبد الفتا ح السیسی نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ دوسری بار صدر بننے کیلئے انتخابی میدان میں اتریں گے ۔ سال 2011 ء میں اس وقت کے صدر حسنی مبارک کو اقتدار سے معزول کرنے کے بعد سے مصر میں یہ تیسرا الیکشن ہوگا۔ مصر میں 26 سے 28 مارچ کے درمیان صدارتی انتخابات ہوں گے ، جس کے لئے 20 سے 29 جنوری تک نامزدگی داخل کی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT