Tuesday , December 11 2018

مصر کے ساحل سمندر پر عجیب غریب مخلوق سے لوگ خوف کاشکار

قاہرہ ۔ /20 جون (سیاست ڈاٹ کام) مصر کے شمالی ساحلی علاقے جمصہ کے شہری سمندر کے کنارے ایک عجیب و غریب مخلوق دیکھ کر خوف اور حیرت کا شکار ہوگئے ۔ العربیہ کے مطابق سمندر کی لہروں نے عجیب الخلقت مردہ جانور کو خشکی پر پھینک دیا جسے دیکھ کر شہری خوف زدہ ہوگئے ۔ مقامی شہریوں اور ماہی گیروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے آج تک ایسا کوئی جانور نہیں دیکھا ۔ اپنے حجم کے اعتبار سے بھی یہ ایک عجیب و غریب جانور ہے ۔ دوسری جانب جمصہ شہر کے ساحلی امور کے حکام کا کہنا ہے کہ انہیں ساحل سمندر پر ایک عجیب و غریب جانور کے پائے جانے کی اطلاعات ملی تھیں ۔ حکام کو موقع پر بھیجا گیا ۔ جانور کو دیکھنے سمندری علوم پر ریسرچ کرنے والے انسٹی ٹیوٹ کی ٹیمیں ، ماہی گیر ، ماحولیاتی شعبے کے حکام اور المنصورہ یونیورسٹی کے ماہرین نے اس جانور کا معائنہ کیا ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مردہ عجیب الخلق جانور ڈولفن کی طرح دکھائی دیتا ہے ۔ تاہم اس کے حوالے سے مزید تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT