مصر کے سینائی میں 11 مشتبہ دہشت گرد ہلاک

قاہرہ۔ 11 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مصر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق سکیورٹی فورسیس نے شمالی سینائی جزیرہ نما میں کم و بیش 11 مشتبہ دہشت گردوں کو ایک شوٹ آؤٹ کے دوران ہلاک کردیا۔ اس سلسلے میں ایک غیرشناخت شدہ سکیورٹی عہدیدار کے حوالے سے کہا گیا کہ سکیورٹی فورسیس نے العارش سٹی میں دہشت گردوں کے ایک محفوظ ٹھکانے پر دھاوا کیا تھا جس کے بعد فائرنگ کا زبردست تبادلہ ہوا۔ اسی دوران سکیورٹی فورسیس نے دو دھماکو تنصیبات کو بھی ناکارہ کردیا اور متعدد ہتھیار ضبط کرلئے، البتہ یہ نہیں بتایا گیا کہ دھاوے کب کئے گئے اور آیا اس میں سکیورٹی فورسیس کا کوئی اہلکار ہلاک یا زخمی ہوا۔ یہاں اس بات کا تذکرہ دلچسپ ہوگا کہ مصر میں میڈیا کو شمالی سینائی تک رسائی کی اجازت نہیں دی جاتی جبکہ مصری دہشت گردوں کے خلاف برسوں سے اپنی لڑائی جاری رکھے ہوئے ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT