Wednesday , January 24 2018
Home / عرب دنیا / مصر کے شمالی سینائی میں بم حملہ، 11 ہلاک

مصر کے شمالی سینائی میں بم حملہ، 11 ہلاک

قاہرہ ۔ 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مصر کے شمالی سینائی علاقہ میں بم حملہ کیا گیا جس میں 11 افراد ہلاک 6 زخمی ہوئے۔ سیکوریٹی عہدیداروں نے کہا کہ دو مکانات پر راکٹ داغے گئے ۔ یہ واقعہ کل اس وقت پیش آیا جب دو راکٹس حسین الشیخ زید شہر میں آ گرے۔ ذرائع نے کہا کہ میزائیل کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ تاہم سیکوریٹی عہدیداروں کا کہنا ہیکہ مہلوکین کا تعلق

قاہرہ ۔ 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مصر کے شمالی سینائی علاقہ میں بم حملہ کیا گیا جس میں 11 افراد ہلاک 6 زخمی ہوئے۔ سیکوریٹی عہدیداروں نے کہا کہ دو مکانات پر راکٹ داغے گئے ۔ یہ واقعہ کل اس وقت پیش آیا جب دو راکٹس حسین الشیخ زید شہر میں آ گرے۔ ذرائع نے کہا کہ میزائیل کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ تاہم سیکوریٹی عہدیداروں کا کہنا ہیکہ مہلوکین کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ مصر کے سینائی علاقہ میں آئے دن تشدد ہوتا رہتا ہے اور جنوری 2011ء کے انخلاء کے بعد انتہاء پسندوں کے حملے جاری ہے۔ 2013ء میں محمد مرسی کی بیدخلی کے بعد پولیس اور فوج کو نشانہ بناتے ہوئے حملے کئے جارہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT