Thursday , November 23 2017
Home / عرب دنیا / مصر کے شمالی سینائی میں دھماکہ ‘ ملازم پولیس ہلاک

مصر کے شمالی سینائی میں دھماکہ ‘ ملازم پولیس ہلاک

4دیگر زخمی ‘ قاہرہ میں جزائر کے بارے میں احتجاج پر 152 افراد کو سزائے قید
قاہرہ ۔15مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) کم از کم پولیس کا ایک عہدیدار ہلاک اور دیگر 4زخمی ہوگئے جب کہ لب سڑک بم دھماکہ سے ان کی گاڑیوں کو مصر کے شورش زدہ علاقہ شمالی سینائی میں دھماکے کا نشانہ بنایا گیا ۔ یہ گاڑی المساعد ضلع شمالی سینائی میں صیانتی مہم پر تھی جب کہ بم دھماکہ سے پھٹ پڑا ۔ صیانتی افواج نے حملہ آوروں کی تلاش میں اس علاقہ کی تلاشی مہم کا آغاز کردیا ۔ زخمی ملازم پولیس کو العریش فوجی اسپتال میں بغرض علاج شریک کردیا گیا ہے ۔ فوج نے اس علاقہ میں صیانتی مہم شروع کر رکھی ہے ۔ مشتبہ افراد کو گرفتار کررہی ہے اور دہشت گردوں کے ذاتی مکانات کو منہدم کررہی ہے ۔ ان میں غزہ پٹی تک جانے والی سرنگیں بھی شامل ہیں ۔ دریں اثناء مصر کی عدالت نے 152 افراد کو پانچ سال کی سزائے قید سنائی کیونکہ انہوں نے گذشتہ ماہ بحراحمر کے دو جزیروں کو سعودی عرب کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔ یہ احتجاجی مظاہرہ حکومت کے اسی فیصلہ کے خلاف کیا گیا تھا ۔ 101 افراد کو پانچ سال کی سزائے قید ‘ 79 افراد کو ایک لاکھ مصری پاؤنڈ جرمانہ ( جس کی مالیت 10ہزار امریکی ڈالر ہوتی ہے ) عدالت نے عائد کیا ۔

ملزمین جنہوں نے ڈوکی اور اگوزا اضلاع میں 25اپریل کو احتجاجی مظاہرہ میں حصہ لیا تھا ۔ اجازت کے بغیر احتجاجی مظاہرہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا جس کے نتیجہ میں تشدد پھوٹ پڑا اور ایک دہشت گرد گروپ کے ارکان بھی ان میں شامل تھے ۔7 افراد نابالغ ہیں اُن کے مقدمات بچوں کی عدالت کو منتقل کردیئے گئے ۔ مصر کی عدالت نے کل 51 افراد کو قاہرہ کے مضافات میں 25اپریل کو از سرنو حدبندی کے خلاف احتجاج کرنے کے الزام میں دو سال کی سزائے قید بامشقت دی تھی ۔ عدالت میں 31 افراد حاضر تھے جب کہ باقی 20افراد کو ان کی غیر حاضری میں سزا سنائی گئی ۔ ملزمین پر غیرقانونی احتجاجی مظاہرے اور حکومت کا تختہ اُلٹنے کی سازش اور سرکاری محکموں کے خلاف عوام کو اکسانے اور امن عامہ میں خلل اندازی پیدا کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔ 25اپریل کو کئی کارکنوں نے حکومت مصر کے بحراحمر کے دو جزیروںتیران اور سنافیرسعودی عرب کو منتقل کرنے کے خلاف احتجاج میں حصہ لیا تھا ۔ یہ جزیرہ 60سال سے مصر کے زیراقتدار تھے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT