Sunday , April 22 2018
Home / عرب دنیا / مصر کے صحرائے سینائی میں ایک شخص ہلاک

مصر کے صحرائے سینائی میں ایک شخص ہلاک

العریش۔14جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) مصر کے فوجی عہدیداروں نے ایک بندوق بردارکو ایک عیسائی شخص کو گولی مار کر ہلاک کردینے کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔ فوج نے کہا کہ شمالی مصر کے صحرائے سینائی میں حملے کا یہ تازہ ترین واقعہ ہے ۔ سرکاری عہدیداروں کے بموجب تین نقاب پوش بندوق برداروں نے حملہ کیا تھا ‘ ان کی گاڑی کی شناخت کرلی گئی ہے جو ایک 35سالہ شخص باصم عطا اللہ کی ملکیت ہے ۔ کسی بھی گروپ نے اس حملہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ‘ حالانکہ یہ حملہ دولت اسلامیہ کے مخصوص انداز میں کیا گیا ہے ۔ دولت اسلامیہ بار بار مصری عیسائیوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بناتی رہی ہے ۔چار بم حملوں اور فائرنگ کے واقعات میں ڈسمبر 2016ء سے اب تک 100افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ آخری حملہ گذشتہ ماہ قاہرہ کے ایک چرچ پر کیا گیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT