Thursday , June 21 2018
Home / عرب دنیا / مصر کے صدارتی انتخابات، جنرل سیسی کو سبقت

مصر کے صدارتی انتخابات، جنرل سیسی کو سبقت

قاہرہ ۔ 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سابق مصری فوجی سربراہ عبدالفتاح السیسی کی مہم کے منتظمین نے اعلان کیا ہے کہ ان کے امیدوار نے صدارتی انتخابات میں تارکین وطن کی جانب سے ڈالے جانے والے ووٹوں میں واضح برتری حاصل کر لی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق سیسی اپنے حریف بائیں بازو کے سیاستدان حمدین صباحی سے کافی آگے نکل گئے ہیں۔ وزارت خارجہ نے بتایا

قاہرہ ۔ 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سابق مصری فوجی سربراہ عبدالفتاح السیسی کی مہم کے منتظمین نے اعلان کیا ہے کہ ان کے امیدوار نے صدارتی انتخابات میں تارکین وطن کی جانب سے ڈالے جانے والے ووٹوں میں واضح برتری حاصل کر لی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق سیسی اپنے حریف بائیں بازو کے سیاستدان حمدین صباحی سے کافی آگے نکل گئے ہیں۔ وزارت خارجہ نے بتایا ہے کہ جمعرات سے لے کر پیر تک ہونے والی ووٹنگ میں تین لاکھ سے زائد مصری تارکین وطن نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ہے۔مصری اخبار الاحرام نے بتایا کہ

’’سیسی کی مہم کے مطابق آسٹریلیا میں سے سیسی نے 97 فیصد (کل 4816 میں سے 4672)، نیوزی لینڈ میں سے 93 فیصد (44 میں سے 41) اور چین کے شہر شنگھائی سے بھی 93 فیصد (71 میں سے 66) ووٹ حاصل کئے ہیں‘‘۔رپورٹ کے مطابق ’’اس کے علاوہ سیسی نے فلیپائن کے دارالحکومت منیلا سے 77 فیصد (39 میں سے 30) اور انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ سے 91 فیصد (65 میں سے 59) ووٹ حاصل کئے ہیں‘‘۔ لندن میں مصری سفارتخانے کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سیسی نے 90.6 فیصد ووٹ حاصل کئے ہیں۔ لندن کے تفصیلی اعداد و شمار آج جاری ہوں گے۔ تقریبا 60 سے 80 لاکھ مصری بیرون ملک رہائش پذیر ہیں۔

TOPPOPULARRECENT