Saturday , November 25 2017
Home / دنیا / مصر کے فضائی حملہ میں میکسیکو کے سیاح ہلاک

مصر کے فضائی حملہ میں میکسیکو کے سیاح ہلاک

حکومت میکسیکو کا مصر کے سفیر سے احتجاج ، حکومت مصر کا حملہ کا اعتراف
میکسیکو سٹی ۔ 14 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) عوام کا ایک گروپ بشمول میکسیکو کے سیاح مصری فضائیہ نے غلطی سے حملے کئے جن کی وجہ سے یہ تمام ہلاک ہوگئے۔ میکسیکو کے وزیرخارجہ نے کہا کہ مصری عہدیداروں نے یہ نہیں کہا کہ مغربی صحرا اس حملہ میں کونسے ہتھیار استعمال کئے گئے تاہم فضائی حملوں سے 12افراد ہلاک اور دیگر 10 زخمی ہوگئے۔ زندہ بچ جانے والے 6 میکسیکی شہریوں نے اپنے ملک کے سفیر سے کہا کہ مصر نے ان کا کھانا روک دیا تھا جبکہ ان پر ایک طیارہ اور ہیلی کاپٹر سے فضائی بمباری کی گئی۔ وزیرخارجہ میکسیکو کلاڈیہ روئیز ماسیو نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دو میکسیکی شہریوں کی ہلاکت کی توثیق ہوچکی ہے۔ 6 افراد جو زندہ بچ گئے تھے، قاہرہ کے مضافات میں ایک ہاسپٹل میں زیرعلاج ہیں اور ان کی حالت مستحکم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی وزارت نے مصری سفیر کو ایک سفارتی نوٹ حوالہ کیا ہے جس میں حکومت میکسیکو کی جانب سے گہری مایوسی کا اظہار کیا گیا ہے کیونکہ یہ واقعات قابل مذمت ہیں اور مطالبہ کیا گیا ہیکہ ایک جامع اور تفصیلی تحقیقات کی جائیں۔ مصر کی وزارت داخلہ نے کل کہا تھا کہ پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں دہشت گرد عناصر کا تعاقب کرنے کے دوران غلطی سے چار پک اپ ٹرکس کو حملہ کا نشانہ بنایا گیا جس میں میکسیکو کے سیاح سوار تھے۔ مصر کی وزارت داخلہ نے ہلاکتوں کی تعداد ظاہر نہیں کی۔ تاہم کہا کہ اس واقعہ میں میکسیکو کے 12 شہری اور مصری ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر 10 زخمی ہیں۔ سیاح اس علاقہ میں حدود کے باہر تھے اور ان پر حملہ کا بالکل درست مقام نہیں بتایا جاسکتا۔

TOPPOPULARRECENT