Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / مصر کے قراء شیخ سمیر ، شیخ حافظ کی آج حیدرآباد میں آمد

مصر کے قراء شیخ سمیر ، شیخ حافظ کی آج حیدرآباد میں آمد

حیدرآباد ۔ 6 ۔ جون : ( پریس نوٹ ) : 27 ویں عالمی قرآنی و روحانی مہم میں مولانا پیر سید شبیر نقشبندی محرک قرآنی مہم کی دعوت پر عالم اسلام کی عظیم دینی درسگاہ جامعہ ازہر شریف قاہرہ مصر کے دو ممتاز قراء کرام الشیخ محمد سمیر اور الشیخ محمد حافظ 7 جون صبح 9 بجے حیدرآباد پہونچیں گے ۔ مہمان قراء کا طیرانگاہ حیدرآباد پر رسمی استقبال کے بعد 3 بجے دن میڈیا پلس آڈیٹوریم جامعہ نظامیہ کامپلکس روبرو ایس بی ایچ گن فاونڈری میں منعقد ہونے والی پریس کانفرنس میں اپنے میزبان مولانا پیر نقشبندی کے ہمراہ شرکت کریں گے ۔ رات 10 بجے مسجد غوثیہ ڈیفنس کالونی لنگر حوض زیر نگرانی پروفیسر مصطفی شریف سابق صدر دائرۃ المعارف عثمانیہ یونیورسٹی جلسہ سماعت قرآن میں اپنے مخصوص لحسن میں آیات قرآنی کی تلاوت کریں گے ۔ مصری مہمان 8 جون بعد نماز عصر دفتر روزنامہ سیاست میں جلسہ سماعت قرآن میں حصہ لیں گے ۔ 7 بجے شام مسجد محمدی لال ٹیکری میں فرقہ بواہیر کے اور رات 10 بجے مسجد باسطیہ ملک پیٹ میں مولانا قاری محمد علی خاں کی جانب سے منعقد ہونے والے جلسہ سماعت قرآن میں شرکت کریں گے ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT