Monday , November 19 2018
Home / عرب دنیا / مصر کے وزیر خارجہ کی آج آمد

مصر کے وزیر خارجہ کی آج آمد

قاہرہ 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مصر کے وزیر خارجہ سامح شکری مصر ۔ ہند مشترکہ کمیٹی برائے باہمی تعلقات کے ساتویں اجلاس میں شرکت کے لئے کل نئی دہلی پہونچیں گے۔ جہاں اپنے قیام کے دوران وہ وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کرتے ہوئے اُنھیں مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کا مکتوب پہونچائیں گے جو باہمی تعلقات میں فروغ کے مختلف امکانات سے متعلق ہوگا۔ سامح جمعرات سے شروع ہونے والے اجلاس میں مصری وفد کی قیادت کریں گے۔ بعدازاں 23 مارچ کو وزارتی سطح کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT