Monday , December 11 2017
Home / عرب دنیا / مصر کے ہندوستانی کلچر سنٹر پر یوگا متعارف

مصر کے ہندوستانی کلچر سنٹر پر یوگا متعارف

قاہرہ ۔ 7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مصر میں گذشتہ 25 سال سے برسرخدمت انڈین کلچر سنٹر جس کا مقصد مصری شہریوں کو ہندوستانی تہذیب و تمدن سے واقف کروانا ہے، نے اپنی سرگرمیوں میں یوگا کو متعارف کرتے ہوئے مزید مصری شہریوں کو راغب کرنے کی کوشش شروع کی ہے۔ انڈین کلچر سنٹر کا قیام 1992ء میں عمل میں آیا تھا جو دراصل دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تبادلہ کے مقصد سے قائم کیا گیا تھا۔ مولانا آزاد سنٹر فار انڈین کلچر ہندوستان کی ہمہ جہتی تہذیب کو فروغ دینے عرصہ دراز سے اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس موقع پر سنٹر کے ڈائرکٹر این ہاؤکپ نے کہا کہ سنٹر کے قیام کا مقصد ہی لوگوں کو ہندوستانی ثقافت سے واقف کروانا ہے۔

TOPPOPULARRECENT