Friday , November 24 2017
Home / جرائم و حادثات / مصطفی نگر ، گلزار نگر ، اویس ہلز میں پولیس کا کارڈن سرچ

مصطفی نگر ، گلزار نگر ، اویس ہلز میں پولیس کا کارڈن سرچ

بناء لائسنس والی گاڑیاں ضبط ، بچہ مزدوروں کی رہائی ، تلواریں ، خنجر اور شراب ضبط ، مشتبہ افراد گرفتار
حیدرآباد ۔ /13 جولائی (سیاست نیوز) حیدرآباد اور سائبر آباد کی مشترکہ کارروائی میں صبح کی اولین ساعتوں میں علاقہ فلک نما کے مصطفی نگر ، گلزار نگر اور میلاردیوپلی پولیس اسٹیشن کے اویس ہلز میں کارڈن سرچ آپریشن کیا گیا جس میں مشتبہ افراد کو حراست میں لینے کے علاوہ دستاویزات کی عدم موجودگی کے سبب گاڑیاں اور 11 بچہ مزدوروں کو چوڑیاں بنانے والی فیکٹری سے رہا کروالیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ساؤتھ زون وی ستیہ نارائینا اور ڈپٹی کمشنر شمس آباد زون مسٹر سنپریت سنگھ کی قیادت میں 350 سیول پولیس ملازمین ، تلنگانہ اسپیشل پولیس اور کوئک ری ایکشن ٹیم کے علاوہ سائبر آباد ویسٹ کے 635 پولیس ملازمین کی مدد سے علاقہ مصطفیٰ نگر ، گلزار نگر اور اویس ہلز کے 35 انٹری پوائنٹس کی ناکہ بندی کردی گئی اور بڑے پیمانے پر گھر گھر تلاشی مہم کا آغاز کیا گیا ۔ غیر سماجی عناصر ، روڈی شیٹرس ، شمالی ہند کی بین ریاستی مجرموں کی ٹولی اور خطرناک مجرمین کی موجودگی کی اطلاع پر یہ کارروائی کی گئی اور عوام میں احساس تحفظ کو فروغ دینے کی غرض سے تلاشی مہم کی گئی ۔ اس آپریشن کے دوران ساؤتھ زون پولیس نے 70 گاڑیوں ، 4 تلواریں ، دو خنجر اور گڑمبے کے پیاکٹس ضبط کرلئے ۔ پولیس نے کارڈن سرچ کے دوران بہار سے تعلق رکھنے والے 27 افراد کو بھی حراست میں لے لیا اور چوڑیاں بنانے کی فیاکٹری میں کام کرنے والے 11 بچہ مزدور کو آزاد کرالیا گیا ۔ میلاردیوپلی کے علاقے اویس ہلز میں بھی 8 مشتبہ افراد بشمول عادی سارقین کو حراست میں لے لیا گیا اور جملہ 54 گاڑیوں کو دستاویزات کی عدم موجودگی کے نتیجہ میں ضبط کرلیا گیا ۔ گھر گھر تلاشی مہم سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے ڈی سی پی ساؤتھ زون مسٹر وی ستیہ نارائینا نے بتایا کہ مرکزی انٹلیجنس بیورو کی جانب سے دی گئی اہم اطلاعات کی بنیاد پر یہ کارروائی کی گئی اور وقفہ وقفہ سے ساؤتھ زون میں اس قسم کی کارروائی جاری ہے ۔

TOPPOPULARRECENT