Wednesday , November 22 2017
Home / ہندوستان / مصنفین کا احتجاج جاری ، مزید 6 نے ایوارڈس واپس کردیئے

مصنفین کا احتجاج جاری ، مزید 6 نے ایوارڈس واپس کردیئے

ودودرہ / چندی گڑھ / نئی دہلی ۔ /11 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) گجرات کے گنیش دیوی اور پانچ دیگر ممتاز مصنفین نے آج ساہتیہ اکیڈیمی ایوارڈس واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ کنڑا مصنف اروند مالاگٹی نے ادارہ کی جنرل کونسل سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔ اس طرح ملک میں فرقہ وارانہ ماحول اور بڑھتی عدم رواداری کے خلاف ادیبوں کا احتجاج شدت اختیار کرتا جارہا ہے ۔ گنیش دیوی جن کا تعلق ودودرہ سے ہے کہا کہ وہ نین تارہ سہگل ، اشوک واجپئی اور دیگر کے ساتھ یگانگت کے طور پر یہ ایوارڈ واپس کررہے ہیں جنہوں نے ملک میں عدم رواداری اور اظہار خیال کی آزادی پر پابندیوں کے خلاف آواز اٹھائی ہے ۔ دہلی کے امن سیٹھی نے بھی 1993 ء میں دیا گیا ساہتیہ ایوارڈ واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں آزادی کے حقیقی جذبہ کو خطرہ لاحق ہے ۔ مشہور کنڑی مصنف ویرا بھدراپا نے بھی ایوارڈ واپس کردیا جبکہ ساہتیہ اکیڈیمی چیرپرسن وشواناتھ پرساد تیواری نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ساہتیہ اکیڈیمی اظہار خیال کی آزادی کی تائید کرتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT