Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / مصیبت زدہ خواتین کیلئے ٹول فری ہیلپ لائن 181

مصیبت زدہ خواتین کیلئے ٹول فری ہیلپ لائن 181

حیدرآباد 8 مارچ (پی ٹی آئی) حکومت آندھراپردیش نے بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پر خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے آج کئی اسکیموں کا اعلان کیا ہے جن میں مصیبت زدہ خواتین کی مدد کے لئے ایک خصوصی ٹول فری ہیلپ لائن 181 بھی شامل ہے۔ ریاستی چیف منسٹر این چندرابابو نائیڈو نے اس موقع پر اسمبلی میں خصوصی بیان دیتے ہوئے کہاکہ لڑکیوں کے لئے ’غیر لڑاکا‘ تربیت لازمی قرار دی جائے گی۔ آندھراپردیش کے تمام جونیر اور ڈگری کالجوں میں ’کنیا شکتی‘ ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔ ’ابھیئم‘ سے موسوم ایک موبائیل اپلیکیشن بہت جلد متعارف کیا جائے گا۔ خواتین کے تحفظ و سلامتی کے لئے انسپکٹر جنرل کے رتبہ کے ایک پولیس آفیسر کا خصوصی طور پر تقرر کیا جائے گا۔ خواتین اور لڑکیوں کو گھریلو تشدد، جنسی ہراسانی اور عزت کے نام پر کئے جانے والے مظالم سے بچانے کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں۔ خواتین اور لڑکیوں کے خلاف کئے جانے والے جرائم سے نمٹنے اور مقدمات کی بروقت سماعت و یکسوئی کے لئے فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کی جائیں گی۔

TOPPOPULARRECENT