Wednesday , December 19 2018

مطاف کی توسیع کا قطعی مرحلہ

جدہ ۔ 28 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) اب جبکہ فریضہ حج کی تکمیل کے بعد حجاج کرام کی کثیر تعداد اپنے ملک واپس ہوچکی ہے اور اس کے ساتھ ہی ہزاروں ورکرس و انجنیئرس نے فوری حرکت میں آتے ہوئے حرم شریف میں مطاف کے تیسرے اور آخری مرحلہ کی توسیع کا کام شروع کردیا ہے۔ سب سے پہلے 36 سال قدیم منبر اذان کے برقی آلات اور بلبس نکال دیئے گئے ، اس کے بعد منبر ک

جدہ ۔ 28 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) اب جبکہ فریضہ حج کی تکمیل کے بعد حجاج کرام کی کثیر تعداد اپنے ملک واپس ہوچکی ہے اور اس کے ساتھ ہی ہزاروں ورکرس و انجنیئرس نے فوری حرکت میں آتے ہوئے حرم شریف میں مطاف کے تیسرے اور آخری مرحلہ کی توسیع کا کام شروع کردیا ہے۔ سب سے پہلے 36 سال قدیم منبر اذان کے برقی آلات اور بلبس نکال دیئے گئے ، اس کے بعد منبر کو یہاں سے ہٹادیا جائے گا تاکہ مطاف کی توسیع کا یہ مرحلہ پورا ہوسکے۔ یہ منبر 36 سال قبل شاہ خالد کے دور میں تعمیر کیا گیا تھا۔ اذان کیلئے نئے مقام کا تعین کیا جائے گا جو 100 مربع میٹر سے زائد رقبہ پر واقع ہوگا اور یہ ہائی ٹیک ڈیجیٹل ساؤنڈ سسٹم سے آراستہ ہوگا۔ یہاں سے ساؤنڈ سسٹم کے علاوہ ٹیلی ویژن ریکارڈنگ کا کنٹرول بھی رہے گا۔ مطاف کے صفا سے باب کنگ عبدالعزیز کی سمت واقع حصہ کی توسیع کے ساتھ یہ پراجکٹ مکمل ہوجائے گا۔

TOPPOPULARRECENT