Thursday , June 21 2018
Home / شہر کی خبریں / ’’مطالعاتِ نسواں‘‘ عصرِ حاضر کا اہم مضمون

’’مطالعاتِ نسواں‘‘ عصرِ حاضر کا اہم مضمون

حیدرآباد 21 مارچ ( پریس نوٹ): گذشتہ چند دہائیوں سے عالمی سطح پر خواتین کی ترقی و بااختیاری نہایت اہمیت اختیار کر گئی ہے ۔اس ضمن میں سرکاری و غیر سرکاری اداروں اور تنظیموں کے تحت مختلف اقدامات اپنائے جا رہے ہیں ۔ خواتین کو ترقی کے مرکزی دھارے میں شامل ہو نے کے قابل بنانا ضروری ہے ۔اس مقصد کی تکمیل کے لیے تعلیم ایک اہم ذریعہ ثابت ہوسکتی ہے۔ چنانچہ یونیورسٹی گرانٹ کمیشن نے اعلیٰ تعلیمی نظام میں ’’مطالعاتِ نسواں‘‘ کو باقاعدہ ایک مضمون کی حیثیت سے متعارف کروایاہے۔ عصرِ حاضر میں یہ مضمون سماج میں خواتین کے موقف کو بہتر بنانے، سماج کی ذہن سازی کرنے اور صنفی مساوات کو فروغ دینے میں ایک اہم آلہ کار کی حیثیت سے معاون ثابت ہو رہا ہے۔ ہندوستان کی کئی ایک یو نیورسٹیوں میں یہ کورس دستیاب ہے لیکن اردو ذریعہ تعلیم کے ساتھ یہ کورس صرف شعبہ تعلیمِ نسواں‘ مولانا آزاد نیشنل اردو یو نی ورسٹی میں دستیاب ہے۔داخلہ فارم معہ پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.manuu.ac.in پر دستیاب ہیں۔ فارم صرف آن لائن ہی داخل کیا جاسکتا ہے۔مزید تفصیلات کے لئے شعبہ تعلیمِ نسواں کے اساتذہ‘ پروفیسر شاہدہ (9885493886) اور ڈاکٹر آمنہ تحسین (9885017580) سے ربط پیدا کیا جا سکتا ہے یا آفس کے فون نمبر 23008301 پر بھی مشاورت کی جا سکتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT