Sunday , December 17 2017
Home / عرب دنیا / مطلقہ اور بیوہ سعودی خواتین کیلئے خوشخبری

مطلقہ اور بیوہ سعودی خواتین کیلئے خوشخبری

ریاض ۔ 3 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کی حکومت نے چند ایسے نئے قوانین وضع کیے ہیں جن میں مطلقہ اور بیوہ خواتین کے حقوق کو یقینی بنانے کی ایک نئی اور منفرد کوشش کی گئی ہے۔ مطلقہ خواتین اور بیوائوں کو اپنے سابقہ شوہروں کے خاندانوں سے الگ تھلگ اپنا ‘سول اسٹیٹس’ رکھنے، علاحدہ شناختی کارڈ بنوانے اور اپنی رجسٹریشن سابقہ خاندانوں سے ختم کرانے کا بھی حق دے دیا گیا ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ نئے قوانین کے نفاذ سے خاندانی تنازعات کے حل اور مطلقہ اور بیوہ خواتین کو ان کیحقوق فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔ سعودی اخبار ’’الریاض‘‘ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ کوئی طلاق یافتہ یا بیوہ خاتون اپنے خاندان کے ہاتھوں زیادتیوں سے بچنے کے لیے چاہے تو اپنا الگ شناختی کارڈ بنوا کر اس خاندان میں اپنی رجسٹریشن ختم کر سکتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT