Saturday , December 15 2018

مطلقہ بیوی سابق شوہر کے ساتھ فرار

حیدرآباد 8 جون (سیاست نیوز) کالا پتھر پولیس نے مطلقہ خاتون اور اس کے سابق شوہر کی تلاش میں شدت پیدا کردی ہے ۔ تفصیلات کے بموجب 21 سالہ نائیلہ خانم ساکن تاڑبن کالاپتھر نے 23 نومبر سال 2013 کو اسی علاقہ کے ساکن 24 سالہ جہانگیر خان سے محبت کی شادی کی تھی اور 10 فبروری سال 2014 کو دونوں نے علحدگی اختیار کرلی تھی اور طلاق کے بعد اپنے والدین کے مکان میں مقیم تھے ۔ 4 جون سال 2014 کو نائیلہ خانم کی والدہ نے کالا پتھر پولیس سے ایک شکایت درج کروائی جس میں اپنی لڑکی کے اچانک گمشدگی کی اطلاع دی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 17 مئی سال 2014 کو نائیلہ خانم اپنے مکان سے اچانک غائب ہوگئی اور کالا پتھر پولیس نے اس سلسلہ میں کرائم نمبر 83/2014 کے تحت ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے گمشدہ لڑکی کی تلاش شروع کردی ۔ دوران تحقیقات پولیس کو اس بات کا علم ہوا کہ لڑکی کے سابق شوہر جہانگیر خان بھی اسی دن سے غائب ہے جس دن سے نائیلہ خانم غائب ہے ۔ پولیس نے لڑکی اور اس کے سابق شوہر کی تلاش کے لئے ایک خصوصی ٹیم قائم کی اور سب انسپکٹر شراون کمار نے دونوں کے موبائیل فون ریکارڈس کی بنیاد پر نظام آباد اور محبوب نگر پہنچ کر تحقیقات کے سلسلہ کا آغاز کیا ۔ پولیس نے گمشدگی کی پیش نظر تلاشی کا سرکولر بھی جاری کیا ہے اور اس سلسلہ میں کسی بھی قسم کی اطلاع ملنے پر پولیس کو ان نمبرات 9490616477(اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس چارمینار) اور 9490616491 پر ربط پیدا کرنے کی خواہش کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT