Saturday , September 22 2018
Home / ہندوستان / مطلوبہ ماؤسٹ کی دو سال بعد گرفتاری

مطلوبہ ماؤسٹ کی دو سال بعد گرفتاری

گملا( جھارکھنڈ) ۔/20مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک خطرناک ماؤسٹ جو پانچ پولیس اہلکاروں کی ہلاکت میں ملوث تھا اور پولیس کو جس کی عرصہ دراز سے تلاش تھی اسے گملا ڈسٹرکٹ کی روکھی گھاٹی علاقہ سے گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ بھیم سین ٹوٹی نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مطلوبہ ماؤسٹ بھیارام عرف بپن کو کل اس وقت گرفتار کیاگیا جب وہ روکھی گھاٹی میں کسی سے ملاقات کیلئے آیا تھا۔ اس کے قبضہ سے 9ایم ایم پستول بھی ضبط کیا گیا۔ ٹوٹی نے کہا کہ بھیارام دو سال قبل پانچ پولیس اہلکاروں کی ہلاکت اور چین پور پولیس اسٹیشن پر حملہ کے سنگین جرائم میں ملوث تھا۔ پولیس کو عرصہ دراز سے اس کی تلاش تھی اور پولیس نے اس کی گرفتاری کے لئے کئی ہتھکنڈے آزمائے تھے لیکن کامیابی نہیں ملی تھی۔ ٹوٹی نے مزید کہا کہ گرفتاری کے بعد جب بھیارام سے پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے انکشاف کیا کہ اس نے تین ، چار سال قبل سی پی آئی ( ماؤسٹ ) میں شمولیت اختیار کرلی تھی کیونکہ وہ اپنے مقتول بھائی کے قتل کا بدلہ لینا چاہتا تھا جسے مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ایک تنظیم نے ہلاک کردیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT