Saturday , December 16 2017
Home / ہندوستان / مطلوب مجرم شیر خان گرفتار

مطلوب مجرم شیر خان گرفتار

نئی دہلی، 20دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی پولیس کی اسپیشل برانچ نے آج مطلوب مجرم شیر خان کو اترپردیش کے متھرا ریلوے اسٹیشن سے گرفتا ر کرلیا۔ پولیس نے اس پر پچاس ہزار روپے کا انعام کا اعلان کررکھا تھا۔پولیس نے بتایا کہ خفیہ اطلاع ملی تھی کہ شیر خان چار بجے کسی سے ملاقات کے لئے ریلوے اسٹیشن پر آنے والا ہے ۔ اسی بنیاد پر اسپیشل برانچ نے اسے اسٹیشن پر دوچ لیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ خطرناک مجرم مکوکا کے تحت مطلوب تھا۔ اس سے قبل اسے راجستھان پولیس نے گرفتار کیا تھا لیکن وہ ان کے چنگل سے بھاگنے میں کامیاب رہا تھا۔

TOPPOPULARRECENT