Monday , January 22 2018
Home / شہر کی خبریں / مظفرعلی خان کی چنچل گوڑہ سے انتخابی پدیاترا کا آغاز

مظفرعلی خان کی چنچل گوڑہ سے انتخابی پدیاترا کا آغاز

حیدرآباد 9 مارچ (راست) تلگودیشم پارٹی کے قائد و انچارج تلگودیشم پارٹی حلقہ ملک پیٹ و جنرل سکریٹری عظیم تر حیدرآباد نے آج اپنی انتخابی مہم و پدیاترا کا محلہ چنچل گوڑہ نئی سڑک سے آغاز کیا۔ چنچل گوڑہ نئی سڑک، جھٹ پٹ نگر اور کھلہ کی سڑکوں، نکڑوں، چوراستوں اور تجارتی مراکز پر مقامی افراد نے اپنے چہیتے و متحرک قائد کا پرجوش اور والہانہ استقبال کیا۔ جگہ جگہ ضعیف حضرات و خواتین نے مظفر علی خان کی کثرت سے گلپوشی کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سینکڑوں مقامی رائے دہندے اور نوجوانوں نے بھی اس انتخابی پدیاترا میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور سرخروئی و کامیابی کو یقینی قرار دیا۔ مقامی تاجرین نے بھی مذکورہ تگودیشم کے متحرک قائد کا استقبال کیا اور گلپوشی کی گئی۔ یہ پدیاترا چار گھنٹے تک جاری رہی۔ اس افتتاحی و کامیاب پدیاترا میں حلقہ ملک پیٹ کے سینئر تلگودیشم قائدین جن میں قابل ذکر عبدالحنان، قاری ایم ایس خان، عبدالقدیر، محمد اسلم کارپوریٹر، شیخ غفار، محمد اشتیاق خان، فیروز خان، جلیل خان، اعجاز خان، عبدالرحیم، کوٹیشور راؤ، امریندر گوڑ، سدھاکر ریڈی، سرینواس، پروین اور سرینواس چاری وغیرہ نے بھی حصہ لیا۔ مظفر علی خان کی انتخابی پدیاتراؤں کا یہ سلسلہ بلا ناغہ ختم انتخابات تک جاری رہے گا۔

TOPPOPULARRECENT