Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / مظفرنگر فسادات مقدمہ، 13 ملزمین بری

مظفرنگر فسادات مقدمہ، 13 ملزمین بری

مظفرنگر۔ 16 اگست (سیاست ڈاٹ کام) مظفرنگر فسادات کے دوران ایک ہی خاندان کے تین ارکان کو ہلاک کرنے کے مقدمہ میں عدالت نے آج 13 ملزمین کو خاطرخواہ ثبوت نہ ہونے کی بناء بری کردیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج امبرراوت نے ان تمام کو بری کرتے ہوئے کہا کہ استغاثہ اپنا موقف ثابت کرنے میں ناکام رہے۔ یہ مقدمہ مظفرنگر میں پھوگنا پولیس اسٹیشن کے تحت ہے۔ استغاثہ کے مطابق 8 ستمبر 2013ء کو عبدالوحید اور ان کی بہو رئیسہ کو زندہ جلادیا گیا جبکہ ان کے بیٹے طاہر کو تیزدھاری ہتھیاروں کے ذریعہ ہلاک کیا گیا ہے۔ ایس آئی ٹی نے 15 افراد کے خلاف چارج شیٹ پیش کی تھی۔ یہ مظفرنگر فسادات سے متعلق چوتھا مقدمہ ہے جس میں ملزمین کو بری کیا گیا ہے۔ ان فسادات میں تقریباً 60 افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہوئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT