Monday , January 22 2018
Home / ہندوستان / مظفرنگر فسادات : ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

مظفرنگر فسادات : ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

مظفرنگر ۔ 5 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایک مقامی عدالت نے گذشتہ سال پھوٹ پڑے فرقہ وارانہ فسادات کے دوران قتل میں ملوث ایک ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ ڈسٹرکٹ سیشن جج وجے لکشمی نے فسادات کے ملزم ہائم سنگھ کی درخواست کو یہ کہہ کر مسترد کردیا کہ اس کے خلاف کئی سنگین معاملات درج ہیں۔ استغاثہ کے مطابق گذشتہ سال 7 ستمبر کو جب نذر محمد نامی ای

مظفرنگر ۔ 5 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایک مقامی عدالت نے گذشتہ سال پھوٹ پڑے فرقہ وارانہ فسادات کے دوران قتل میں ملوث ایک ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ ڈسٹرکٹ سیشن جج وجے لکشمی نے فسادات کے ملزم ہائم سنگھ کی درخواست کو یہ کہہ کر مسترد کردیا کہ اس کے خلاف کئی سنگین معاملات درج ہیں۔ استغاثہ کے مطابق گذشتہ سال 7 ستمبر کو جب نذر محمد نامی ایک شخص موضع رحمت پور سے گذر رہا تھا کہ فسادیوں کے ہجوم نے اسے قتل کردیا تھا جس کے بعد مقتول کے بیٹے دین محمد نے متعدد لوگوں بشمول ہائم سنگھ کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی تھی۔ پوچھ گچھ کے دوران خصوصی تحقیقاتی ٹیم (SIT) نے ہائم سنگھ کو قتل میںملوث پایا تھا۔

خشک سالی سے متاثرہ ریاستوں کیلئے خصوصی پیکج : مرکز
نئی دہلی 5 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) مانسون کی قلت کو دیکھتے ہوئے مرکزی حکومت نے آج کہا کہ وہ خشک سالی سے متاثرہ ریاستوں کیلئے امدادیپیج کا ارادہ رکھتی ہے ۔ وہ ان ریاستوں کو بیجوں پر زیادہ سبسڈی دے سکتی ہے ۔ امکانی خشک سالی سے نمٹنے کے اقدامات کا تذکرہ کرتے ہوئے وزیر زراعت رادھا موہن سنگھ نے کہا کہ اب تک کسی بھی ریاست نے خشک سالی کا اعلان نہیں کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بیجوں کی فراہمی پر حکومت سبسڈی میں اضافہ کا منصوبہ رکھتی ہے ۔ حکومت مانسون کی کمی کے امکانات پر صورتحال پر نظر رکھی ہوئی ہے تاہم گذشتہ چند دنوں کے دوران مانسون کے حالات میں بہتری پیدا ہوئی ہے اور ملک بھر میں بارش کی اطلاعات بھی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT