Wednesday , December 12 2018

مظفرنگر فسادات: 6 مفرور ملزمین گرفتار

مظفرنگر۔ 14؍دسمبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ مظفرنگر میں گزشتہ سال ہوئے فسادات کے سلسلہ میں 6 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ کتبہ گاؤں میں فرقہ وارانہ ہلاکتوں پر یہ گرفتاری عمل میں آئی۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمین کی دیشپال، چھترا، بریش، جتیندر، گڈو اور شوکی کی حیثیت سے شناخت کی گئی ہے جو گزشتہ ایک سال سے فرار تھے۔ انھیں عدالت میں پیش کیا گیا جس می

مظفرنگر۔ 14؍دسمبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ مظفرنگر میں گزشتہ سال ہوئے فسادات کے سلسلہ میں 6 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ کتبہ گاؤں میں فرقہ وارانہ ہلاکتوں پر یہ گرفتاری عمل میں آئی۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمین کی دیشپال، چھترا، بریش، جتیندر، گڈو اور شوکی کی حیثیت سے شناخت کی گئی ہے جو گزشتہ ایک سال سے فرار تھے۔ انھیں عدالت میں پیش کیا گیا جس میں 25 دسمبر تک عدالتی تحویل میں دے دیا۔ اس مقدمہ کے سلسلہ میں 8 دسمبر کو ایک شخص کو گرفتار کیا گیا تھا۔ گزشتہ سال 8 ستمبر کو کتبہ گاؤں میں فسادات میں 8 افراد بشمول ایک خاتون ہلاک اور 20 زخمی ہوئے تھے۔ پولیس نے 110 فسادیوں کے خلاف مقدمات درج کئے تھے۔ اسپیشل انوسٹیگیشن ٹیم کے مطابق فسادات میں 50 سے زائد افراد مبینہ طور پر ملوث رہے۔

TOPPOPULARRECENT