Tuesday , January 23 2018
Home / ہندوستان / مظفرنگر فساد ملزمین سے بی جے پی ایم پی کی ملاقات

مظفرنگر فساد ملزمین سے بی جے پی ایم پی کی ملاقات

مظفرنگر ۔ 23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی رکن پارلیمنٹ سنجے بلیان نے ضلع کی ایک جیل میں مظفرنگر فرقہ وارانہ فسادات میں ملوث ملزمین سے ملاقات کی اور انہیں تیقن دیا کہ پولیس کی کارروائی میں انصاف کیا جائے گا اور ان پر مقدمہ بازی بھی منصفانہ طریقہ سے ہوگی۔ پولیس نے آج کہا کہ سنجے بلیان کے ہمراہ سابق بلاک پردھان رابندر سنگھ کے بشمول دیگ

مظفرنگر ۔ 23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی رکن پارلیمنٹ سنجے بلیان نے ضلع کی ایک جیل میں مظفرنگر فرقہ وارانہ فسادات میں ملوث ملزمین سے ملاقات کی اور انہیں تیقن دیا کہ پولیس کی کارروائی میں انصاف کیا جائے گا اور ان پر مقدمہ بازی بھی منصفانہ طریقہ سے ہوگی۔ پولیس نے آج کہا کہ سنجے بلیان کے ہمراہ سابق بلاک پردھان رابندر سنگھ کے بشمول دیگر مقامی قائدین بھی تھے۔ انہوں نے کل ضلع کی ایک جیل میں فسادات کے خاطیوں سے ملاقات کی۔ مرکزی وزیر بلہاں نے ملزمین کو تیقن دیا کہ ان کے حق میں قانونی لڑائی لڑی جائے گی۔ انہوں نے ان سے کہا کہ عدالت کی ایماء پر پولیس انہیں رہا کردے گی۔ پولیس کے مطابق بلیاں نے کتبہ میں ملزم سے ملاقات کی جہاں ایک خاتون کے بشمول 8 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اس فساد میں دیگر 20 زخمی اور کئی مکانات کو نذرآتش کیا گیا تھا۔ بلیاں کے ہمراہ آنے والے رابندر سنگھ بھی دوسرے ملزم ہیںجن پر سنگین الزامات ہیں اور وہ اب ضمانت پر رہا ہیں۔ پولیسنے 110 افراد کے خلاف کیس درج کرلیا ہے۔ خصوصی تحقیقاتی ٹیم کے مطابق جس کو فسادات کی تحقیقات کیلئے تشکیل دیا گیا ہے فسادات میں ملوث 40 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ اس فساد میں 50 سے زائد افراد ملوث ہیں۔

TOPPOPULARRECENT